Skip to content

98واں گائیگوسائی   پوری دنیا سے ہماری ملاقات

19/11/2020~23/11/2020

Message

گائیگوسائ کا نما ئندہ کا سلام

ہیلو! میں اس سال کی گائیگوسائی کمیٹی کا نمائندہ ایشی باشی میواکو ہوں۔ گائیگوسائی کی ویب سائٹ دیکھنے آپ سب کی تشریف آوری کا میری طرف سے تہہ دل سے شکر گزار ہوں!

اس سال کے گائیگوسائی

ضرور تاریخ کا ایک حصہ بن جائے گا۔

98 واں گائیگوسائی اپنی تاریخ میں پہلی بار آن لائن منعقد ہو رہا ہے

کورونا وائرس ہماری زندگی میں طرح طرح کے مشکلات دے رہا ہے۔

وہ وائرس سے گائیگوسائی پر بھی گائیگوسائی کی کمیٹی پر بھی بڑا اثر پڑا ہے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس وائرس نے ہمیں یہ بات سوچنے کا موقع دیا ہے کہ ہمارے لیے واقعی اہم چیز کیا ہوتی ہے۔

آپ لوگوں کے لیے اہم چیز کیا ہے؟

میرا جواب ہے “مستقبل”۔

ہمارے مستقبل کے لیے ہماری جان ناگزیر ہوتی ہے۔

اپنی زندگی کے بارے میں سوچے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

ہمارا مستقبل نہ ہو تو “گائیگوسائی کا مستقبل” بھی نہیں ہو گا۔

ہمارے گائیگوسائی کو آگے بڑھانے کے لیے، 99ویں، 100ویں گائیگوسائی کے لیے اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کوئی 3 مہینوں کے دوران بحث ہوتی رہی ہے اور ہم درج ذیل نتیجے پر پہنچے ہیں۔

اس گائیگوسائی میں شریک ہونے والے سب طلباء و طالبات، دیکھنے تشریف لانے والے خواتین و حضرات، یونیورسٹی کے اسٹاف، قریب رہنے والے باشندگان اور ہم کمیٹی کے ممبران، وغیرہ۔۔۔

ہم کو گائیگوسائی سے تعلق رکھنے والے سب افراد کی صحت اور حفاظت پر ترجیح دینا چاہیے۔

ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو یہ امید تھی کہ پچھلے سال کی طرح کا گائیگوسائی اس سال بھی ہو گا۔ ان سب کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

 اس سال کے گائیگوسائی کا کیچ کاپی “پوری دنیا سے ہماری ملاقات” ہے۔

 کورونا وائرس کی وجہ سے سیر و تفریح پر جانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ دوست و احباب کے ساتھ اپنی مرضی سے ملنے کا موقعہ بھی بہت کم ہو گیا ہے۔

ایسی حالت میں ہی 

ہم آن لائن گائیگوسائی کے ذریعے دوسروں سے ملاقات کا موقع فراہم کریں گے۔ 

امید ہے کہ آپ کے اسکرین پر گائیگوسائی آپ اور کسی کی “ملاقات” کا موقع بن جائے۔

ہمارا چیلنج ابھی جاری ہے۔

ہم سب کی امید ہے کہ کورونا کے ساتھ کے زمانے میں اس سال کا گائیگوسائی آپ سب کو اچھا لگ

 


6 جولائی ، 2020

 

 

about

گائیگوسائی کیا ہے؟

گائیگوسائی ہماری جامعہ ٹوکیو برائے مطالعات خارجی کا ایک ثقافتی میلہ ہوتا ہے اور یہ 98واں میلہ ہو گا۔

یہ میلہ ہر سال نومبر میں 5 دنوں کے لیے منعقد ہوتا ہے اور کوئی 31 ہزار افراد دیکھنے آتے ہیں۔

ہماری یونیورسٹی کے مخصوص پروگراموں کے ذریعے آپ سب کو یوں لگے گا کہ ٹوکیو میں ہوتے ہوئے پوری دنیا کی سیر کر رہے ہیں۔

اس سال کی گائیگوسائی آن لائن پر ہو گی۔ آپ اِس گائیگوسائی ویب سے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

ہم آپ سب اور دنیا سے رشتہ کرنے کے لیے چوراہا بننا چاہتا ہوں تو ضرور آی

انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کبھی بھی کہیں سے بھی دیکھنے آ سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں ہم آپ کو پوری دنیا سے ملوائیں گے!

2017 MVP

ثقافتی کا گراںپری جیتنے کا تاریخ

31,109+

پہرے سال انے والوں کی تعداد

Twitter 5,300+
Facebook 5000+
Instagram 1700+

سوشل میڈیا کا پیرو تعداد

98years

گائگوسای کا تاریخ

EVENTS

پروگرامز

گائیگوسائی میں ہر سال پورے کیمپس میں ہر طرح کے پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں۔ ہمارے طلباء و طالبات کی کارکردگیاں دیکھنے تشریف لائیے۔
1

دنیا بھر کے کھانے

ہر شعبے کی پہلی جماعت کی طرف سے متعلقہ ملک یا علاقے کے کھانوں کا تعارف کیا جاتا ہے۔ اس سال گائیگوسائی کی گائیڈ بک میں بھی کھانا پکانے کے طریقے دے دیے جاتے ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ بھی خود پکا کر دیکھیے۔ 

2

گوگےکی تھیئٹر

ہر شعبے کی دوسری جماعت اُس زبان میں ایک ڈراما پیش کرتی ہے، جو وہ پڑھتے ہیں۔ موضوع کے انتخاب سے لے کر جاپانی زبان میں سب ٹائٹل کی تیاری تک سب کے سب کام خود کرتے ہیں۔ 

3

گائیگوسائی کمیٹی کے پراگرامز

یہ گائیگوسائی کمیٹی کی طرف سے پروگرامز ہیں۔ طرح طرح کے کپڑے پہننے کا یا فیس پینٹ کا موقع ملتا ہے اور داخلے کا امتحان دینے والے اسٹیوڈنٹس کی مدد بھی مل جائے گی۔ اس سال گیسٹ اسپیکر کا پروگرام بھی ہو گا۔ مشہور و مقبول اس گیسٹ اسپیکر سے ملاقات ہو سکے۔۔۔؟ 

4

موسیقی اور پرفورمنسز کے پروگرام

گائیگوسائی کی سرکاری یو ٹیوب پر طلباء کی کارکردگیاں دیکھ سکیں گے۔ طرح رطح کے رقص و ناچ سے لے کر کامیڈی تک کافی تعداد میں طلباء کے گروپ شریک ہوتے ہیں۔ 

سرکاری کردار ٹافوکوجیرا گائیگوسائی کا ایک سرکاری کریکٹر ٹافوکوجیرا

ٹافوکوجیرا گائیگوسائی کا ایک سرکاری کریکٹر ہے۔ 2012ء کے گائیگوسائی پر تیار ہو گیا ہے۔ اور اس نے 2016ء میں جاپان بھر کے کریکٹروں کے چوتھے مقابلے میں دوسرا انعام جیت لیا ہے۔ LINE کے لیے ٹافوکوجیرا کا اسٹامپ بھی دستیاب ہے!